اپوزیشن کا حکومتی ارکان کے مقابلے میں کم ترقیاتی فنڈز اور خواتین کو ترقیاتی فنڈ کی عدم فراہمی پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
فنڈز برابری کی بنیاد پر دیئے جائیں، ورنہ نہ ہی دیئے جائیں ٗسید خورشید شاہ میٹرو منصوبے میں اتفاق فاؤنڈری کا لوہا اور سیمنٹ میاں منشا کا استعمال ہورہا ہے ٗمنور تالپور اتفاق فاؤنڈری نے سریا بنانا چھوڑ دیا ٗ اب پاکستان بنارہے ہیں ٗ شیخ آفتاب
منگل 28 اپریل 2015 18:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) اپوزیشن نے حکومتی ارکان کے مقابلے میں کم ترقیاتی فنڈز اور خواتین کو ترقیاتی فنڈ کی عدم فراہمی پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فنڈز برابری کی بنیاد پر دیئے جائیں، ورنہ نہ ہی دیئے جائیں ٗوزیر مملکت شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ اتفاق فاؤنڈری نے سریا بنانا چھوڑ دیا ٗ اب پاکستان بنارہے ہیں۔
منگل کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کو کم فنڈز دینے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو 2 کروڑ اور حکومتی ارکان کو 5 کروڑ ترقیاتی فنڈز دیئے گئے ہیں، یہ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے، فنڈز برابری کی بنیاد پر دیئے جائیں، ورنہ نہ ہی دیئے جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے معاملے پر خواتین ارکان کے ساتھ ہیں، اگر انہیں فنڈز نہ دیئے گئے تو وہ اپنے فنڈز بھی واپس کردیں گے، فنڈز کے معاملے پر اپوزیشن اور خواتین ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
اجلاس کے دور ان پیپلز پارٹی کے منور تالپور نے سوال اٹھایا کہ کیا میٹرو منصوبے میں اتفاق فاؤنڈری کا لوہا اور سیمنٹ میاں منشا کا استعمال ہورہا ہے۔اس پر وزیر مملکت شیخ آفتاب نے بتایا کہ اتفاق فاؤنڈری نے سریا بنانا چھوڑ دیا ٗ اب پاکستان بنارہے ہیں، راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، تاخیر کے باوجود منصوبہ مقررہ لاگت 44 ارب روپے میں مکمل ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.