90 لاکھ یمنی باشندوں کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی فوری ضرورت ہے، حوثی ملیشیا یمن میں جاری امدادی کاروائیوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں ،فضائی حملوں میں ہسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہسپتالوں کے پاس بجلی یا جنریٹروں کیلئے تیل نہیں جس سے سرجری کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے
یمنی وزیر انسانی حقوق عزالدین الاصباحی کی پریس کانفرنس
منگل 28 اپریل 2015 18:19
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) یمنی وزیر انسانی حقوق عزالدین الاصباحینے کہا ہے کہ یمن میں جاری بحران کے باعث تقریبا 90 لاکھ یمنی باشندوں کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی فوری ضرورت ہے، حوثی ملیشیا یمن میں جاری امدادی کاروائیوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں اور انکے فضائی حملوں میں ہسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق عزالدین الاصباحین نے ریاض میں یمنی سفارتخانے میں 'یمنی ہائی ریلیف کمیٹی' سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کے پاس بجلی یا جنریٹروں کے لئے تیل نہیں ہے جس سے سرجری کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے اور وہ ایمبولینسیں بھی نہیں چلا سکتے ہیں۔اصباحی نے کہا کہ حوثی اور معزول صدر علی عبداﷲ صالح کی وفادار فوج ہسپتالوں، کلینکوں اور سکولوں کو ہتھیاروں کے ذخیروں میں تبدیل کررہے ہیں جس کے نتیجے میں سعودی کارروائیوں میں انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.