یکجہتی ، اتحاد اور یگانگت ہی سندھیوں کی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے،سینیٹر تاج حیدر
تعصب اور تقسیم کے سیاسی نعرے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت چھین لیتے ہیں، سندھ کی تقسیم کے مطالبے پر ردعمل
منگل 28 اپریل 2015 21:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے سندھ کی تقسیم کے مطالبے پر کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہر زبان بولنے والے سندھی اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ آپس میں یکجہتی ، اتحاد اور یگانگت ہی وہ واحد راستہ ہے جو سندھ کے ہر زبان بولنے والے سندھیوں کی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تعصب اور تقسیم کے سیاسی نعرے ہم سے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت چھین لیتے ہیں۔ یہ نعرے تیسری قوتوں کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ سندھ کے سیاسی اور معاشی حقوق پر مسلسل ڈاکہ ڈالتے رہیں اور سندھ کے وسائل کو سندھ کے عوام کے بجائے اپنے مصارف میں لاتے رہیں۔تعصب کی سیاست کی وجہ سے سندھ آج پسماندہ ہے۔(جاری ہے)
کتاب سے نفرت، تعلیم سے دوری، اور اعلیٰ اقدار کی پامالی صرف اسی منفی سیاست کا نتیجہ ہیں۔
ہم اپنے فائدے نقصان سے بے خبر ہوکر متعصبانہ جذبات کی رو میں بہتے ہوئے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ ایک جانب کا تعصب دوسری جانب کے تعصب کو مضبوط کرتا ہے اور ہم بحیثیت مجموعی ایک اجتماعی خودکشی سے نزدیک تر ہوتے جارہے ہیں۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ شہری سندھ کو جدا کرنے کی باتیں کرنے والوں کو یہ حقیقت نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ دیہی علاقے ، شہری علاقوں کے بغیر طویل عرصے تک گزارہ کرسکتے ہیں لیکن شہری علاقے ہفتہ بھربھی دیہی علاقوں کے بغیر گزارہ نہیں کرسکتے ۔ نیز یہ کہ شہروں کی خوشحالی براہ راست طور پر دیہی علاقوں کی خوشحالی ، وہاں کی پیداوار میں اضافے اور دیہی عوام کی قوت خرید میں اضافے سے منسلک ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ملک کے ہر زبان بولنے والے محبت اور یگانگت کے ساتھ عوام اور صوبوں کے حقوق اور اجتماعی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ ہماری سیاست میں کسی قسم کے تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سندھ کے عوام اور پاکستان پیپلزپارٹی کسی بھی صورت میں سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.