نئے تعینات ہونے والے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیزکی حالات زندگی پر سوانحی خاکہ

بدھ 29 اپریل 2015 16:02

نئے تعینات ہونے والے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیزکی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز 30اگست 1959ء کو جدہ میں پیدا ہوئے انکے والد شہزادہ نایف بن عبدالعزی مرحوم سعودی عرب کے وزیرداخلہ اور سابق ولی عہد تھے۔۔ شہزادہ محمد کی والدہ شہزادی الجوہرہ بنت عبدالعزیز بن مساعد آل سعود کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے شہزای ریما بنت سلطان بن عبدالعزیز آل سعود سے شادی کی جس سے ان کے دو بیٹیاں شہزادی سارہ اور شہزادی لولو ہیں۔

شہزادہ محمد نے ابتدائی، مڈل اور ہائی اسکول کی تعلیم دارالحکومت ریاض سیحاصل کی۔ گریجویشن کے لیے وہ امریکا چلے گئے جہاں 1981ء میں سیاسیات میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔۔ انہوں نے اندرون اور بیرون ملک کئی ایڈوانس ملٹری کورسز بھی کیے جن میں سیکیورٹی امور اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تربیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

1419ھ میں اسپیشل سیکٹرز میں بھی کام کیا۔

13 مئی 1999ء کوانہیں شاہی فرمان کے تحت معاون وزیرداخلہ اور سیکیورٹی امور مقرر کیا گیا۔ 16 اکتوبر1999 ء کو اس وقت کے ولی عہد شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی منظوری سے شہزادہ محمد بن نایف کو نایب وزیراعظم، نیشنل گارڈز کیچیئرمین اور سپریم انفارمیشن کونسل کا رکن مقرر کیا گیا۔شاہی فرمان کے تحت 27 محرم الحرام 1424ء کو ان کے عہدوں میں مزید چار سال کی توسیع کی گئی۔

۔ چار جمای الاول 1425ء کو شاہی فرمان کے تحت انہیں وزیرکے برابر معاون وزیرداخلہ کا قلم دان سونپا گیا۔ ستمبر2008ء میں اس میں مزید توسیع کی گئی 27 اگست 2009ء کو ایک اشتہاری دہشت گرد نے ان پرقاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کی۔ اس سے قبل بھی شہزادہ محمد پر دہشت گردی کے متعدد ناکام حملے ہوچکے تھے۔ ان میں ریاض میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کواٹرمیں ہونے والا حملہ اور یمن کے دورے کے دوران دہشت گردانہ حملہ خاص طورپر شامل ہیں۔