جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،نیپال میں عمارت کے ملبے سے 3 دن بعد2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا

بدھ 29 اپریل 2015 16:02

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،نیپال میں عمارت کے ملبے سے 3 دن بعد2 افراد ..

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،نیپال میں زلزلے سے تباہ عمارت کے ملبے تلے سے تین دن بعد ایک خاتون اور ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں ہولناک زلزلہ کی تباہ کاریاں جاری۔ ہر آنکھ اشکبار، ہر دل نوحہ کناں۔دکھ بھری گھڑی میں ایک اچھی خبر بھی ملی۔امدادی کارکنوں کو دوران کھدائی معمولی سے آواز محسوس ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنی کارروائی کو نہایت احتیاط سے جاری رکھا۔

(جاری ہے)

اسی گھنٹوں کے بعد ملبے تلے سے زندہ مرد اور خاتون کو نکال لیا گیا۔ نکالے جانے نوجوان کی عمر 28 برس تک ہے،زخمی خاتون کا ملبے سے باہر نکلنا تھا کہ ہر چہرے پر خوشی عیاں ہوگئی،، لوگوں کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو امڈ آئے۔اس موقع پر رشتے داروں نے خوب خوشی کا اظہار کیا۔ موجود افراد کو زخمی خاتون کی تصویر بھی دکھائی۔نیپال میں دکھ کی اس گھڑی میں ایسی خبر تازہ ہوا کا جھونکا بن کر آئی ہے۔ تین دن بعد ملبے تلے سے زندہ نکلنا معجزے سے کم نہیں۔۔ اس لئے تو کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔