سری لنکن ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد ویران ہونیوالے پاکستان کے کرکٹ کے میدان پھر سے سجنے کو تیار
شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تزئین آرائش کا کام تیزی دہشتگردوں نے 3مارچ 2009 ء کو لاہور کے لبرٹی چوک میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کر کے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے تھے
بدھ 29 اپریل 2015 21:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) سری لنکن ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد ویران ہونے والے پاکستان کے کرکٹ کے میدان پھر سے سجنے کو تیار ہیں جس کے باعث شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تزئین آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے 3مارچ 2009 ء کو لاہور کے لبرٹی چوک میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کر کے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے تھے۔
کھلاڑیوں کی بس کو قذافی اسٹیڈیم جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ بس ڈرائیور نے گولیوں کی بوچھاڑ میں ہمت اور حوصلے کی نئی داستان لکھی۔ خلیل احمد نے اپنی جان پر کھیل کرمہمان ٹیم کو بحفاظت نکالا۔ اسی دوران 4پولیس اہلکار فرض پر قربان ہو گئے جبکہ دو شہری بھی شہید ہوئے۔(جاری ہے)
امن کے دشمنوں کا یہ وار کرکٹ پر بھی کاری ضرب ثابت ہوا اور غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان سے منہ موڑ لیا۔
اسی سال نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کا دورہ پاکستان شیڈول تھا لیکن اس حملے کے بعد دونوں ٹیموں نے سیریز ہی منسوخ کر دی۔ یہی نہیں ورلڈ کپ 2011 ء کی میزبانی بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پاس بھی تھی لیکن اس ناخوشگوار واقعے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کی میزبانی چار کی بجائے تین ملکوں کے سپرد کر دی۔ یوں پاکستان کے حصے میں آنیوالے سیمی فائنل سمیت 14میچز باقی تینوں میں بانٹ دیئے گئے۔ پاکستان کے میدان 6سال سے انٹرنیشنل کرکٹرز کی راہ تک رہے ہیں۔ اب زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی یہ انتظار بھی ختم ہونے کو ہے۔ پی سی بی اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان شیڈول طے پا گیا ہے۔ مہمان ٹیم 19مئی سے یکم جون تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز شروع ہوتے ہی پاکستان میں 6سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہوجائے گی۔اس حوالے سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تزئین آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔سٹیڈیم کے انکلوژ ر ،کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم اور گراؤنڈ کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔زمبابوے ٹیم کی پاکستان میں آمد کی اطلاع سے شائقین کرکٹ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
-
جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.