بندوق کی نوق پر سیاست کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ہمایوں جوگیزئی
صوبے میں بڑھتی بدامنی لاقانونیت اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں نے لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا پی ٹی آئی کے قیام کا مقصد کرپشن اور مہنگائی کا خاتمہ اوربدامنی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہے،جلسہ عام سے خطاب
بدھ 29 اپریل 2015 22:28
پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی نے کہا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی لاقانونیت اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں نے لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا ہے پی ٹی آئی کی وجود میں آنے کا مقصد کرپشن اور مہنگائی کا خاتمہ اور ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہے ۔
بندوق کی نوق پر سیاست کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے قوم پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سواہ کچھ نہیں دیا ہے وہ پشین میں قبائلی رہنما سردار داؤد خان ترین اور امان اﷲ سمیت سینکڑوں افراد کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جلسہ عام سے صوبائی رہنما ؤں نوابزادہ شریف جوگیزئی حضرت علی خان کبزئی جہانگیر لانگو زین العابدین سید لطیف اﷲ آغا عبدالخالق بڑیچ عطاء اﷲ کاکڑ اور سردار داؤد ترین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہ صوبہ بلوچستان میں آئے روز قتل وغارت گری لوٹ مار اور کرپشن سمیت مہنگائی ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ہمیں بے بس و کمزور نہ سمجھا جائے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور انہیں عدم تحفظ کا شکار بنانے والوں کیخلاف کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے حالیہ انتخابات نے عوام سے مختلف قسموں اور وعدوں پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو امیدوں پر پانی پھیر کر انہیں اپنے حقوق کے حصول سے محروم کردیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور عوامی مسائل نے انتہاء کردی ہے رات تو دور کی بات اب عوام دن میں بھی اپنے آپکو غیر محفوظ سمجھتے ہیں بااثر اشخاص اور سیاسی پارٹیوں کی ملی بھگت سے آج میرٹ کی پامالی ہورہی ہے انہوں نے سکولوں میں معیاری تعلیم سرکاری سکولوں میں میرٹ پر بھرتیاں اور کرپشن کو ختم کرنے کا دعویٰ صرف دیواروں کی حد تک ہے ان دعوؤں پرصوبائی حکام کوئی عمل نہیں کررہا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.