چین کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں ‘امریکہ
جمعرات 30 اپریل 2015 13:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) امریکہ نے پاکستان میں چین کی جانب سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو اس وقت تک کیلئے ملتوی کردے جب تک ایران پر سے پابندیوں کا خاتمہ نہ ہوجائے۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں توانائی کیلئے خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹن نے کہاکہ جب تک عالمی طاقتوں کا ایران سے ہونے والا جوہری معاہدہ مکمل نہیں ہوجاتا ایران پر پابندیاں برقرار ہے اور اس صورت میں پاکستان ایران کے ساتھ شروع کیے جانے والے تمام منصوبوں پر عملدرآمد روک دے۔
انہوں نے چین کی جانب سے پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری اور پاک چین اقتصادی کوریڈور کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبے آگے بڑھیں گے۔امریکا کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر ہونے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک مختلف ملک ہیں اور ہمارا چین سے کوئی مقابلہ نہیں آموس نے کہا کہ پاکستان کو اپنے انرجی سیکٹر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مختلف قسم کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.