کابینہ میں تبدیلیاں سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے،پاکستان
جمعرات 30 اپریل 2015 14:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی کابینہ میں حالیہ تبدیلیاں سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے،نیپالی متاثرین کو بھیجی گئی خوراک پر بھارتی میڈیا کا واویلا افسوس ناک ہے ،المناک حادثے کے باوجو بھارتی میڈیا سازشوں سے باز نہیں آیا،جموں و کشمیر کا علاقہ متنازع ہے،بھارت مقبوضہ علاقہ میں معصوم شہریوں پر تشدد کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ،یمن کی صورت حال پر خطے کے تمام ممالک سے رابطے میں ہیں اس حوالے سے جلد ہی او آئی سی کا اجلاس بلایا جائیگا،نیپال میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے 80 ڈاکٹر،80 سرچ ممبرز اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کامیاب آپریشن کررہا ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،جمعرات کے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی کابینہ میں حالیہ تبدیلیاں سعودی حکومت کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کی صورت حال پر خطے کے تمام ممالک سے رابطے کررہا ہے اور اس حوالے سے او آئی سی کا اجلاس جلد ہو گا،تسنیم اسلم نے کہا کہ نیپال میں زلزلہ کے بعد امدادی سامان پہنچانے والا پاکستان پہلا ملک ہے،امدادی سامان میں ادویات ،خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء بھیجی گئی ہیں جبکہ اس امدادی سامان میں بڑا گوشت شامل نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپرجاری کردیا
-
سائفر کیس ،وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی عدالت
-
نگران حکومت کے بروقت فیصلے سے گندم کی قلت پر قابو پایا گیا
-
مستقبل کے سائبر ٹرک کی جرمنی میں نمائش، امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی پیشکش
-
کھانے کے ڈبوں میں چھپے بم غزہ میں دہشت کا نیا سبب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.