ہرنائی شہر میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی

ہرنائی میں پانی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کا م کیا جائے،مکینوں کاحکومت سے مطالبہ

جمعرات 30 اپریل 2015 22:35

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) ہرنائی شہر میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گیا ہے شہر کے مختلف محلے گرمیوں کے آمد کے ساتھ ساتھ کربلا کا منظر پیش کرنے لگے ہیں عوام کا پرسان حال کوئی نہیں کئی محلے کے مکینوں کا ہرنائی شہر میں واٹر سپلائی کے وجود کا بھی یقین نہیں تفصیلات کے مطابق ضؒعی ہیڈ کوارٹر ہرنائی ایل لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے لیکن شہر کے کئی محلے ،محلہ اسلام آباد ،محلہ سید آباد،محلہ سر غریب آباد،محلہ اختر آبد شرقی کے مکیوں کو واٹر سپلائی کے وجود کے علم ہی نہیں شہر میں پانی روز بروز نایاب ہوتا جا رہا ہے ہرنائی کے عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ماہانہ پی ایچ ای حکام کو لاکھوں روپے ملنے کے باوجود پانی کی قلت کا آخر کیا وجوعات ہیں ہرنائی میں پانی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کا م کیا جائے اور شہر میں بلاتفریق پانی کی سپلائی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :