ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے مختلف کالجز میں 3550خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی

جمعہ 1 مئی 2015 16:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے مختلف کالجز میں 3550خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 2230خواتین اور 1320مرد اساتذہ کی لیکچرارز،پروفیسر ز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ۔

بتایا گیا ہے کہ خواتین کی2230 آسامیوں پر 1208لیکچرارز،384 اسسٹنٹ پروفیسرز،576ایسوسی ایٹ پروفیسرزاور62کوپروفیسرز جبکہ مردوں کی1320 آسامیوں پر660 لیکچرارز ،141اسسٹنٹ پروفیسرز ،466ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور 53پروفیسرز بھرتی کئے جائیں گے۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو 8مختلف ریکوزیشن بھجوائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :