ڈینگی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے معالجین صفائی کے پیغام کو تحریک میں بدل دیں‘انجم حبیب وہرہ
عوام نیم حکیموں کے پاس جانے کی بجائے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں سے مفت علاج کرائیں‘ پرنسپل پی جی ایم آئی
ہفتہ 2 مئی 2015 18:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے طب سے وابستہ افراد پر زور دیا ہے کہ شہریوں میں صفائی ستھرائی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے صفائی کے پیغام کو زبردست تحریک میں بدل دیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علاج کے لیے عطائیوں اور نیم حکیموں کے پاس جانے کی بجائے سرکاری ہسپتالوں کے مستند ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں طبی و تشخیصی سہولیات 24گھنٹے مفت دستیاب ہیں۔ وہ گذشتہ روز لاہور جنرل ہسپتال کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں پروفیسر آغا شبیر علی، پروفیسر فرح شفیع، ایم ایس ڈاکٹر سعید صہوبن، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ فرحت محبوب اور انتظامی ڈاکٹروں سمیت تمام شعبوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.