شاعر مشرق کے پوتے نے امریکی پولیس سے پاکستانی حکمرانوں کی شکایت کردی

نیویارک سٹی کے میئر قابل تعریف ہیں ،میئر نے 6ماہ میں وعدہ پورا کردیا، ہماری حکومتیں تو6،6 سال تک وعدے پورے نہیں کرتیں، ولید اقبال کی پولیس افسر سے گفتگو

ہفتہ 2 مئی 2015 19:06

شاعر مشرق کے پوتے نے امریکی پولیس سے پاکستانی حکمرانوں کی شکایت کردی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور شاعر مشرق کے پوتے ولید اقبال نے نیویارک پولیس سے پاکستانی حکمرانوں کی شکایت کردی ۔ ہفتہ کو امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان سے جب بھی کوئی اعلیٰ عہدیدار خواہ وزیراعظم ہوں یا صدر یا پھر اعلیٰ سیاسی شخصیات امریکا آتی ہیں تو سمندر پار پاکستانیوں کو یہی تلقین کی جاتی ہے کہ وہ امریکہ میں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں بستے ہوں اپنے وطن کے سفیر ہوتے ہیں۔

انہیں اپنے ملک کی نیک نامی اور بہتر امیج کیلئے کام کرنا چاہئے مگر شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پوتے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے بالکل برعکس کام کیا۔ وہ گزشتہ دنوں نیویارک میں مقیم تھے جہاں انہوں نے مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگراموں میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام کے دوران ان کی ملاقات نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بروکلین ساؤتھ کے ڈپٹی چیف رچرڈ ڈی بلازیو سے ہوئی۔

ولید اقبال نے رچرڈ ڈی بلازیو سے بات چیت کے دوران نیویارک سٹی انتظامیہ خصوصاً میئر بل ڈی بلازیو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ میئر بلازیو نے عیدین کے موقع پر مسلمانوں سے سکولوں میں چھٹیوں کا وعدہ پورا کیا۔ ولید اقبال نے کہا کہ ‘‘آفیسر آپ کے میئر قابل تعریف ہیں جنہوں نے چھ ماہ میں وعدہ پورا کردیا۔ ہماری حکومتیں تو چھ چھ سال گزر جاتے ہیں مگر وعدے پورے نہیں کرتیں’’۔ اپنے ملک کی حکومتوں کی وعدہ خلافیوں کی شکایت کرکے ولید اقبال نے شاید اپنی جماعت تحریک انصاف کی قیادت کو تو خوش کردیا مگر اپنے ملک کو بدنام بھی کیا کہ پاکستان کے حکمران وعدہ خلاف ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :