محکمہ خوراک نے ایک لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم خریدلی

اتوار 3 مئی 2015 15:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء )محکمہ خوراک نے گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کاشتکاروں میں 10 لاکھ میٹرک ٹن باردانہ تقسیم کر کے ایک لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم خریدلی ۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک کی طرف سے بار دانہ کی تقسیم تین مراحل میں مکمل کی جائے گی اورکاشتکاروں میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باردانے کی تقسیم جا ر ی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ باردانہ کی تقسیم اور خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ ٹیموں کے سرپرائز وزٹ بھی جاری ہیں ۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے رواں سال کسانوں سے 1300 روپے فی 40کلوگرام کے حساب سے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔