لندن ہوٹل میں دولت مند عرب کی موت کے بعد دو گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 21:13

لندن ہوٹل میں دولت مند عرب کی موت کے بعد دو گرفتار

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء)لندن کے ایک فائیو اسٹار میں ایک دولت مند عرب شخص کی پُراسرار حالات میں موت کے بعد پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص چالیس کے پیٹے میں تھا اور جمعہ کی رات مہنگے ترین ڈورچیسٹرہوٹل میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔اس ہوٹل کے ایک کمرے کا رات کا کرایہ تین ہزار ڈالرز ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں قتل کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی لاش کا آج اتوار کو پوسٹ مارٹم کیا جانے والا تھا۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کی موت کے الزام میں اکتیس اور پچاس سال عمر کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن بعد میں انھیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ لندن پولیس کے حکام نے بتایا ہے کہ اس شخص کی موت کے بارے میں اس کے قریبی رشتہ داروں کو اطلاع کردی گئی ہے۔البتہ متوفی کا نام اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈورچیسٹر ہوٹل برطانوی دارالحکومت کے مصروف کاروباری علاقے میں واقع ہے اوراس کو مبینہ طور پر اکہتر کروڑ ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔