ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر

اہلیہ کیساتھ ساتھ ہونا اچھا لگتا ہے لیکن میں عدالت میں ہوں،گفتگو

ہفتہ 27 اپریل 2024 12:39

ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی پرواہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرائل کے موقع پر مینہٹن میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ میلانیا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دے کر شروعات کرنا چاہتا ہوں، اس کے ساتھ ہونا اچھا لگتا ہے لیکن میں دھاندلی کے مقدمے کے لیے عدالت میں ہوں۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک دھاندلی والا خوفناک مقدمہ ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم اس دھاندلی والے مقدمے میں بہت اچھا کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میلانیا فلوریڈا میں ہیں، میں یہ خوفناک اور غیر آئینی کیس ختم ہونے کے بعد وہاں جاں گا۔علاوہ ازیں 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 54 سالہ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر بھی مبارک باد دی۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہش منی ٹرائل رواں ماہ سے شروع ہوا ہے۔