دادوبس حادثہ اورکراچی فیکریٹری میں آتشزدگی سندھ حکومت کی نااہلی ہے ،اسلم ابڑو
ذمہ داران کاتعین کرکے نااہل افسران کومعطل کیاجائے ،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ( ن) سندھ
پیر 4 مئی 2015 20:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری محمداسلم ابڑونے گزشتہ روزکراچی میں سائٹ کے علاقعے میں گارمنٹس فیکڑی میں پراسرارآتشزدگی اوردادومیں شارٹ سرکٹ بس حادثے کے دوران گیارہ ہلاکتوں پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے دونوں حادثات کوسندھ حکومت کی ناکامی قراردیاہے،محمداسلم ابڑونے کہاکہ سندھ حکومت کی نااہلی سے آئے روزآگ لگنے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزایک طرف سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے دوران خاکسترہونے والوں کے اہلخانہ انصاف کے دروازے پرکھڑے تھے تودوسری طرف سائٹ میں ایک گارمنٹس فیکریٹری سے آگ کے شعلے بلندہورہے تھے اورفیکڑی کے مزدورایکبارپھرآگ میں جھلس رہے تھے ،انفارمیشن سیکریڑی اسلم ابڑونے کہاکہ سندھ میں لیبرقوانین پرعملدآمدنہ ہونے سے بھی آئے روزایسے واقعات رونماہورہے ہیں،انہوں نے سندھ حکومت اوراعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ دادوحادثے اورکراچی میں آتشزدگی کے واقعات کافوری نوٹس لیاجائے ان کے پیچھے چھپے نااہل افسران کوبھی بے نقاب کیاجائے ،دادوحادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کوفوری معاوضہ اداکیاجائے اورزخمیوں کے کراچی کے اسپتال میں منتقل کرکے طبی سہولیات فراہم کی جائے ،آخرمیں انہوں نے سندھ کے قوم پرست رہنماء عبدالواحدآریسرکے انتقال پرانتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے اسے سندھ کاایک عظیم نقصان قراردیاہے ۔
مزید اہم خبریں
-
کرہ ارض کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، یوسف رضا گیلانی
-
شینزن شہرکی متاثر کن خوبصورتی اور ترقی جدید دور کے چین کی عکاسی کرتی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ
-
چین میں کل بزنس فورم میں بڑی تعداد میں چینی کمپنیاں شرکت کریں گی، احسن اقبال
-
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نیب کال اپ نوٹسز کیخلاف اپیل پر سماعت موخر
-
پی ٹی آئی قیادت نے متنازع ٹوئٹ سے متعلق طلبی کے نوٹس چیلنج کردیے
-
سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے کی تعطیل ختم کرنے پر غور
-
ڈی ڈے، کب کیا ہوا؟
-
کیا اورنج ٹرین پاکستان میں ثقافتی انقلاب لا سکتی ہے؟
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ، مشترکہ منصوبے بنائیں، وزیراعظم
-
سعودی عرب کی مختلف پروازوں پر کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن پہنچ گئے
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ووکیشنل ٹریننگ اینڈ ریہیبلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.