پنجاب حکومت کا40لاکھ ٹن گندم خریدنے کادعویٰ محض اپنوں کو نوازنے تک محدو د
چھوٹے کاشتکار آڑھتی کے ہاتھوں ایک ہزارسے گیارہ سوروپے میں گندم بیچنے پرمجبور
پیر 4 مئی 2015 22:57
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پنجاب حکومت کا40لاکھ ٹن گندم خریدنے کادعویٰ محض سیاستدانوں،ان کے چہیتوں،پٹواری اورمحکمہ فوڈکے افسران واہلکاروں کونوازنے تک محدودہوکررہ گیاہے چھوٹے کاشتکار آڑھتی کے ہاتھوں ایک ہزارسے گیارہ سوروپے میں گندم بیچنے پرمجبورہیں۔حکومتی ڈپوپرگندم بھجوانے کیلئے فردملکیت بنانے کی شرط چھوٹے کاشتکارکی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے اورپٹواری کے نہ ملنے کی وجہ سے بھی کاشتکارکوگندم کم قیمت پرفروخت کرنی پڑرہی ہے۔
ان خیالات کااظہارکسان بورڈکے ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے ضلعی سیکرٹریٹ میں کسانوں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیامحکمہ فوڈاورآڑھتی مافیاکے گٹھہ جوڑ سے باردانہ کی ناجائزاور من پسندافرادکوترسیل بھی چھوٹے کاشتکاروں کااستحصال کرنے کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی گندم خریداری مہم اپنے آغازسے ہی اصل مقصدحاصل کرنے میں ناکام رہی ہے،مڈل مین اور آڑھتیوں کی حوصلہ شکنی کے حکومتی اعلانات محض دعوؤں تک محدودہوکررہ گئے ہیں اورپیشہ ور،سٹے بازاورسرمایہ کاربری طرح سے چھوٹے کاشتکاروں کااستحصال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ فوڈاورریونیوافسران کی پشت پناہی پرآڑھتی مافیاگندم کے کاشتکاروں کااستحصال کررہاہے،باردانہ کی غیرمنصفانہ اورمن پسندافرادمیں تقسیم کے باعث غریب کاشتکار اپنی سال بھرکی کمائی گندم کواونے پونے داموں آڑھتیوں اورمڈل مین طبقے کوفروخت کرنے پرمجبورہے ۔انہوں نے کہاکہ کسانوں سے کم قیمت پرخریدی جانیوالی گندم گورنمنٹ کے گوداموں میں سرکاری قیمت پرپہنچاکرآڑھتی اپنی جیبیں بھررہے ہیں انہوں نے مختلف خریداری مراکز پرہونے والی بدعنوانیوں پرضلعی انتظامیہ سے فوری طورپرایکشن لینے کامطالبے کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ خریداری مراکزسے آڑھتی مافیاکوبے دخل کرے اورباردانہ کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنائےمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.