پنجاب حکومت کا40لاکھ ٹن گندم خریدنے کادعویٰ محض من پسند افراد کو نوازنے تک محدود
منگل 5 مئی 2015 11:34
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پنجاب حکومت کا40لاکھ ٹن گندم خریدنے کادعویٰ محض سیاستدانوں،ان کے چہتیوں،پٹواری اورمحکمہ فوڈکے افسران واہلکاروں کونوازنے تک محدودہوکررہ گیاہے چھوٹے کاشتکار آڑھتی کے ہاتھوں ایک ہزارسے گیارہ سوروپے میں گندم بیچنے پرمجبورہیں۔حکومتی ڈپوپرگندم بھجوانے کیلئے فردملکیت بنانے کی شرط چھوٹے کاشتکارکی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے اورپٹواری کے نہ ملنے کی وجہ سے بھی کاشتکارکوگندم کم قیمت پرفروخت کرنی پڑرہی ہے۔
ان خیالات کااظہارکسان بورڈکے ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے ضلعی سیکرٹریٹ میں کسانوں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیامحکمہ فوڈاورآڑھتی مافیاکے گٹھہ جوڑ سے باردانہ کی ناجائزاور من پسندافرادکوترسیل بھی چھوٹے کاشتکاروں کااستحصال کرنے کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی گندم خریداری مہم اپنے آغازسے ہی اصل مقصدحاصل کرنے میں ناکام رہی ہے،مڈل مین اور آڑھتیوں کی حوصلہ شکنی کے حکومتی اعلانات محض دعوؤں تک محدودہوکررہ گئے ہیں اورپیشہ ور،سٹے بازاورسرمایہ کاربری طرح سے چھوٹے کاشتکاروں کااستحصال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ فوڈاورریونیوافسران کی پشت پناہی پرآڑھتی مافیاگندم کے کاشتکاروں کااستحصال کررہاہے،باردانہ کی غیرمنصفانہ اورمن پسندافرادمیں تقسیم کے باعث غریب کاشتکار اپنی سال بھرکی کمائی گندم کواونے پونے داموںآ ڑھتیوں اورمڈل مین طبقے کوفروخت کرنے پرمجبورہے ۔انہوں نے کہاکہ کسانوں سے کم قیمت پرخریدی جانیوالی گندم گورنمنٹ کے گوداموں میں سرکاری قیمت پرپہنچاکرآڑھتی اپنی جیبیں بھررہے ہیں انہوں نے مختلف خریداری مراکز پرہونے والی بدعنوانیوں پرضلعی انتظامیہ سے فوری طورپرایکشن لینے کامطالبے کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ خریداری مراکزسے آڑھتی مافیاکوبے دخل کرے اورباردانہ کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.