ذوالفقار مرزا کو گرفتار نا کیا گیا تو حالات کے ذمہ دار بدین انتظامیہ ہوگی، تاجررہنماء بدین
فیضان ہاشمی منگل 5 مئی 2015 11:47
بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2015ء) ڈی آئی جی حیدرآباد اور بدین کے ایس پی پر بھروسہ نہیں ہے،ذوالفقار مرزا کو گرفتار نا کیا گیا تو حالات کے ذمہ دار بدین انتظامیہ ہوگی بدین کے تاجررہنماء، تفصیلات کے مطابق دو دن قبل بدین شہر میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے اپنے ساتھی کی گرفتاری پر ہنگامہ آرائی کرنے اور توڑ پھوڑ کے الزامات کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے حامیوں کے خلاف چار الگ الگ ایف آئی آر داخل کی گئیں تھیں جس کے بعد تاجر اتحاد اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے بدین شہر میں ہڑتال کرواکر پولیس تھانے کے سامنے دھرنا دیا گیا تھا جس کے بعد تاجر اتحاد کی جانب سے تین دن کے اند ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس واقعے میں ملوث افراد کوگرفتار کرنے کاالٹیمٹم بھی دیا گیا تھا تاجر اتحاد کے رہنماء تاج محمد ملاح، امتیاز میمن، شاہنواز زرگر، اکبر میمن اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ دو دن گذرجانے کے باوجود واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا گیا بدین پولیس کے ایس پی خالد مصطفی کورائی اور ڈی آئی جی حیدرآباد ثنااللہ عباسی کی جانب سے کاروائی میں سستی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ایک دن کے بعد یہ مہلت ختم ہوجائے گی جس کے بعد بدین کے حالات خراب ہونے کی ذمہ داری بدین کے ایس پی خالد مصطفی کورائی اور بدین انتظامیہ پر ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمیں بدین پولیس پر اعتماد نہیں رہا جس کے لیئے ہم وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کیس میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتارکرنے کے لیئے احکامات جاری کریں دوسری جانب بدین کے سینئر صحافی کا نام ایف آئی آر میں داخل کرانے کے سوال پر تاجر برادری کے رہنماؤں نے لا تعلقی ظاہر کر کرے پولیس پر سخت تنقید کی اور یقین دلایا کہ ہم سینئر صحافی کا ہر جگہ دفع کرینگے ۔
۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.