مودی نے چینی عوام میں مقبولیت کیلئے سماجی ویب سائٹ (سینا وائیبو) پر بھی اکاونٹ بنا لیا
منگل 5 مئی 2015 16:22
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے تاہم اس سے قبل ہی انہوں نے چینی عوام میں مقبولیت کے لیے چینی ٹوئٹر کہلانے والی سماجی ویب سائٹ (سینا وائیبو) پر بھی اکاونٹ بنا لیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 تا 16 مئی جاری رہنے والے اس دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم بیجنگ، شنگھائی اور شیان جائیں گے۔
مودی کے اس دورے کے دوران چین اور بھارت کے باہمی اقتصادی تعلقات اور دونوں ملکوں کے مابین پائے جانے والے دیرینہ سرحدی تنازعات جیسے موضوعات کو مر کزی اہمیت حاصل ہو گی۔ گزشتہ برس وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک نریندر مودی کا یہ چین کا پہلا دورہ ہو گا۔(جاری ہے)
مودی چین کے بعد منگولیا اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔چینی صدر شی جن پنگ کے کامیاب دورہ پاکستان اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر بھارت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور اب بھارتی حکام چین کے زیادہ سے زیادہ قریب ہونے کے جتن کرتے نظر آتے ہیں۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے تاہم اس سے قبل ہی انہوں نے چینی عوام میں مقبولیت کے لیے چینی ٹوئٹر کہلانے والی سماجی ویب سائٹ (سینا وائیبو) پر بھی اکاونٹ بنا لیا ہے۔یاد رہے کہ چین میں گوگل اور ٹوئٹر پر پابندی عائد ہے اور وہاں مقامی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کا استعمال کیا جاتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.