کراچی میں یومیہ بنیادوں پر پانی کی ضرورت1ہزارملین گیلن ہے ،روزانہ 550 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے، شرجیل میمن
منگل 5 مئی 2015 16:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سندھ کے وزیر بلدیات واطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں یومیہ بنیادوں پر پانی کی ضرورت1ہزارملین گیلن ہے جبکہ کراچی کوروزانہ 550 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔غیرقانونی شادی ہالز،غیرقانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف میرے کام کی تعریف کی بجائے ٹچی حرکت قراردیا گیا، ٹچی حرکت کیا ہے،گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کیا ٹچی حرکت ہے؟۔
منگل کو سندھ اسمبلی میں پانی کے حوالے پالیسی بیان دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ کراچی کو دھابے جی سے 58 اورحب ڈیم سے 100ملین گیلن پانی مل رہا ہے۔کراچی میں پانی کی شفاف تقسیم کے لیے تمام سیاسی جماعتوں پرمشتمل کمیٹی قائم کی گئی۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی بحران کی کئی وجوہات ہیں،ایک وجہ قدرتی بھی ہے۔(جاری ہے)
شرجیل میمن نے کہاکہ دھابے جی پمپنگ اسٹیشن میں توسیعی منصوبے پرکام ہورہا ہے جبکہ دوپمپنگ اسٹیشن خراب پڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غیرقانونی ہائیڈرنٹ کا خاتمہ پانی بحران پرقابو پانے کے لیے کیاگیا۔سندھ کے وزیربلدیات نے کہاکہ فاروق ستارپانی بحران کا ذمہ دارمجھے قراردے رہے ہیں، جوغیرمناسب ہے۔انہوں نے کہاکہ فاروق ستارنے کہا کہ شرجیل میمن ٹچی حرکتیں کررہا ہے۔غیرقانونی شادی ہالز،غیرقانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف میرے کام کی تعریف کی بجائے ٹچی حرکت قراردیا گیا، ٹچی حرکت کیا ہے،گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کیا ٹچی حرکت ہےِ؟۔فاروق ستارکے ریمارکس پرشرجیل میمن کے رد عمل پرایم کیو ایم ارکان نے اس موقع پر احتجاج کیا۔ایم کیو ایم ارکان نے شرجیل میمن کے جملے حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔شرجیل میمن نے کہاکہ جب آپ اعتراض کرتے ہیں توہم خاموشی سے سنتے ہیں،آپ بھی تنقید کوحوصلے سے سنا کریں۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر شہلارضا نے کہاکہ اسمبلی قواعد کے مطابق صوبائی وزیرکووضاحت اورتنقید کا جواب دینے کا حق ہے،صوبائی وزیربلدیات نے اپنا حق استحقاق استعمال کیا ہے۔وزیرخزانہ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہاکہ پالیسی بیان پربحث یا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا توجواباًایم کیوایم کے ارکان نے ایک ساتھ بولناشروع کردیا ۔ڈپٹی اسپیکرشہلارضاسب لوگ بیک وقت بات کرنے کی کوشش نہ کریں۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہواورشرجیل میمن کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔اس موقع پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شرجیل میمن نے الزام تراشی کا جواب دیا یا الزام تراشیاں کیں۔انہوں نے کہاکہ شرجیل میمن سے اسطرح کے رد عمل کی توقع نہیں تھی،پانی بحران پرقائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں عین وقت پرمدعوکیا جاتا ہے،ایک گھنٹہ پہلے کال کی جاتی ہے کہ آپ میٹنگ میں آجائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم محکمہ بلدیات پرتنقید کرتے ہیں تو مسئلہ کے حل کے لیے تجاویز بھی دیتے ہیں۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں فاروق ستارکا نام لیا ہے،کسی رکن پارلیمنٹ کا نام نہ لینے کی اسپیکرکی رولنگ موجود ہے۔اسپیکررولنگ سب پرلاگوہوتی ہے،اس پرعمل کیا جائے۔خواجہ اظہار کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ خواجہ اظہارنے اپنا بیان بدل دیا ہے،جب میٹنگ میں بلایا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی جماعت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں بلانے پرکہا گیا کہ مشترکہ میٹنگ کی بجائے ہم علیحدہ میٹنگ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.