تحریک آزادی میں پاکستان میں مقیم پشتوں قبائل نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے،سر دار یعقوب
آئندہ آزاد کشمیر میں جس شخص کے پاس مکمل شناختی دستاویزات ہوں گی پولیس بے جا تنگ نہیں کریگی، وفد سے گفتگو
منگل 5 مئی 2015 20:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں پاکستان میں مقیم پشتوں قبائل نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر میں پشتونوں کی بڑ ی تعداد آباد ہے ۔ جو کشمیر کی تعمیر و ترقی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید طارق گیلانی اور محمد مطیع اﷲ خان کی قیادت میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے پٹھان ٹھیکیداروں اور بزنس مینوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پشتون محنت کشوں کو بے جا تنگ نہیں کیا جانا چاہیے ۔ جو لو گ پاکستان میں رہائش ، شناختی کارڈ اور دیگر متعلقہ شناختی دستاویزات کے حامل ہیں۔(جاری ہے)
انہیں رعایت دی جانی چاہیے ۔ تاہم نیشنل ایکشن پلان کے تحت افغان باشندوں کی ان کی رہائی وطن واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔ اس لیے وہ ہر صورت وطن واپس جائیں گے ۔ قبل ازیں وفد کے ارکان نے صدر ریاست سے شکایات کی کہ ہمارے لوگوں کو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین کے شبہ میں بے جا تنگ کیا جاتا ہے ۔
حالانکہ ہم لوگ پاکستان کے جدی پشتی باشندے ہیں۔ اور تمام شناختی دستاویزات رکھتے ہیں۔ ا س کے باوجود صرف پشتو زبان بولنے کی وجہ سے انہیں تنگ کیا جانا مناسب نہیں ہے ۔ جس پر صدر ریاست نے یقین دلایا کہ آئندہ آزاد کشمیر میں پولیس جس شخص کے پاس مکمل شناختی دستاویزات ہوں گی انہیں بے جا تنگ نہیں کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.