2 سال میں 100 میگا واٹ کا اضافہ موجودہ حکومت کے لیے فخر کی بجائے باعث ندامت ہونا چاہیے‘منظور احمد وٹو
موسم گرما حکومت کیلئے بھاری ثابت ہوگا لوگ گرمی کے ہاتھوں تنگ آ کر سراپا احتجاج ہو جائینگے ‘صدر پی پی سینٹرل پنجاب
منگل 5 مئی 2015 21:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ 2 سال میں 100 میگا واٹ کا اضافہ موجودہ حکومت کے لیے فخر کی بجائے باعث ندامت ہونا چاہیے، اس سے لوڈشیڈنگ میں اونٹ کے منہ میں ذیرے کے مترادف بھی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس وقت شارٹ فال 4 ہزار سے 6ہزار میگا واٹ تک چل رہی ہے۔ بہاولپور سولر پارک کے افتتاح پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولر پارک کے اضافے سے 2 منٹ سے بھی کم لوڈشیڈنگ میں کمی واقع نہیں ہوگی جبکہ اس وقت ملک کے شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہاتی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
انہوں نے یاددلایا کہ پیپلز پارٹی کے پچھلے دور حکومت میں 3400 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی تھی اور 2 سال کے بعد یہ حکومت صرف 100 میگا واٹ کا اضافہ کر سکی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو آْ کی افتتاحی تقریب کو قوم سے معافی مانگنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے تھا کیونکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو مہینوں میں کنٹرول کرنے کے انکے دعووں کی بری طرح کلی کھل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی یادداشت میں محفوظ ہے ہے کہ جب وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈائس پر کھڑے ہو کر بجلی کی لوڈشیڈنگ کو مہینوں میں ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور اسکے بعد پبلک ایڈرس سسٹم کو بری طرح ہینڈل کیا تھا۔ انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو دوبارہ دعوت دی کہ وہ انکے ساتھ مینار پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے کیمپ میں شامل ہوں جہاں پر وہ دونوں ہاتھ کے پنکھے سے گرمی کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے پیشینگوئی کی کہ یہ موسم گرما حکومت کے لیے بھاری ثابت ہوگا کیونکہ لوگ گرمی کے ہاتھوں تنگ آ کر حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہو جائیں گے اور حکومت کو بھاگنے کی شاید کوئی راہ نہ ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار بھی بدحال ہیں کیونکہ انکے ٹیوب ویلوں کو بجلی نہیں مل رہی جس سے انکی کھیتی باڑی پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر کسان اور عوام جب ملکر لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں گے تو پھر حکومت کو سمجھ آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.