سعودی سرحدی علاقے نجران پر حوثی باغیوں کے حملے ‘ تعلیمی حملے بند کر دیئے گئے ‘ عمارتوں کو نقصان پہنچا

بدھ 6 مئی 2015 12:42

سعودی سرحدی علاقے نجران پر حوثی باغیوں کے حملے ‘ تعلیمی حملے بند کر ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) سعودی سرحدی علاقے نجران پر حوثی باغیوں کی جانب سے مارٹرگولے فائر کرنے کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ‘ گولے لگنے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے دوسری مرتبہ سعودی سرحدی علاقوں میں کارروائی کی گئی ‘ اس سے قبل حوثیوں کے حملے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے ‘تازہ کارروائی نجران میں کی گئی جہاں مارٹر گولے شہری آبادی میں آکر گرے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ‘ حوثی باغیوں کی جانب سے دوبارہ کسی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر شہر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا اور سعودی ایئرلائن نے بھی نجران کیلئے تاحکم ثانی پروازیں معطل کردیں۔

(جاری ہے)

سعودی اتحادی فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے نجران میں بلاامتیاز اسپتالوں، اسکولوں اور شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں باغیوں کے مکمل خاتمے کے لئے زمینی اور فضائی کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقے میں ٹینک اور جدید اسلحہ سے لیس دستے تعینات ‘ باغیوں کی سرکوبی کے لئے اپاچی ہیلی کاپٹر بھی پہلے ہی اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :