پاکستان آسٹریلیا کا دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششوں اور اعلیٰ سطح و عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
بدھ 6 مئی 2015 15:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان آسٹریلیا نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششوں اور اعلیٰ سطح و عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششوں اور اعلیٰ سطح و عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کو 2کروڑ 40لاکھ امداد فراہم کرے گا،انسداد منشیات اور بین الاقوامی جرائم کے خاتمے پر بات چیت ہوئی، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔
بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
ملاقات میں باہمی دلچسپی امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ نیوز بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، مختلف منصوبوں میں آسٹریلیا کے تعاون کو سراہتے ہیں، اس تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششوں اور اعلیٰ سطح و عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس موقع پر آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کو 2کروڑ 40لاکھ امداد فراہم کرے گا،انسداد منشیات اور بین الاقوامی جرائم کے خاتمے پر بات چیت ہوئی، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، تعلیم کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں، بڑی تعداد میں پاکستانی آسٹریلوی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کا تبادلہ بھی ہونا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.