جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ نئے پاکستان کی بنیاد ہو گا،عمران خان
بدھ 6 مئی 2015 16:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی ضرورت ثابت ہوگئی ہے ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ نئے پاکستان کی بنیاد ہو گا، الیکشن ٹریبونلز میں ہمیں انصاف نہیں ملنا تھا ،جوڈیشل کمیشن کی وجہ سے بہت سے انکشافات سامنے آرہے ہیں، این اے 125 اورپی پی 155 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔
بدھ کے روز جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے ہمارا موقف ثابت ہو رہا ہے ، بہت سے انکشافات سامنے آرہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ6,6 بار ووٹ کاسٹ کرنا دھاندلی ہے ،دھاندلی ثابت کرنا الیکشن ٹریبونلز کا کام نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے کرنا ہے،ہمیں الیکشن ٹریبونلز سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے،عمران خان نے کہا کہ این اے125 میں جس نے دھاندلی اور خرابیاں پیدا کی ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ان مجرموں کا احتساب کئے بغیر دھاندلی روکنا ممکن نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے بہت سے انکشافات سامنے آرہے ہیں اور ہمارا موقف سچ ثابت ہورہا ہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی جانچ پڑتال کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گواہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے آرہے ہیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران منظم دھاندلی کی گئی ہے اور تھیلوں کو چھری کے ذریعے کاٹا گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.