ہما راپاکستان فٹ بال کپ،ء ینگ میراں اور بلوچ فائٹر ملیر کی کامیابی
بدھ 6 مئی 2015 17:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)کلری محمڈن پلے گراؤنڈ آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ینگ میراں نے مد مقابل شہباز گرین کو 3-0کے مارجن سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے سجاد نے 2جبکہ شہزور نے ایک گول اسکور کیا ۔
(جاری ہے)
دوسرے میچ میں بلوچ فائٹر ملیر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت سرحد اسپورٹس لانڈھی کو 4-0سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا بلوچ فائٹر ملیر کی جانب سے عباس نے دو جبکہ زبیر اور اکو نے ایک ایک گول اسکور کئے سرحد اسپورٹس لانڈھی کی ٹیم کوئی خاص کھیل نہ پیش کرسکی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں نواب الیون لیاری نے لائٹ آف بلوچ کو 2-1سے مات دیدی نواب الیون کی جانب سے آصف اور اشتیاق نے ایک ایک گول اسکور کیا لائٹ آف بلوچ کا واحد گول یعقوب نے کیا ایک اور میچ میں لیاری کی معروف ٹیم حیدری بلوچ نے باآسانی ابراہیم میموریل کو 5-0کے مارجن سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری خالد ،عباس ،شوکت کھوٹائی ،نیاز اور یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اﷲ بخش اور جمیل جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.