علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈائریکٹر ویجی لینس اور ٹریفک اسٹاف کے درمیان تنازعے کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن چار گھنٹے تک معطل رہا
ملازمین کی طرف سے کام چھوڑ کر احتجاج کے باعث اندرون اور بیرون ممالک جانے والی متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں ڈائریکٹر ویجی لینس وسیم سیال ائیر پورٹ پر پولیس راج قائم کرنا چاہتے ہیں، کاشف مجید/چیئرمین پی آئی اے نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا
بدھ 6 مئی 2015 20:45
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ڈائریکٹر ویجی لینس اور ٹریفک اسٹاف کے درمیان تنازعے کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن تقریباً چار گھنٹے تک معطل رہا ،ملازمین کی طرف سے کام چھوڑ کرکے احتجاج کے باعث اندرون اور بیرون ممالک جانے والی متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافروں اور انکے عزیز واقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،چیئرمین پی آئی اے نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈائریکٹر ویجی لینس نے مسافروں کے سامنے ٹریفک سٹاف کے عملے کی مبینہ طور پر سر زنش کی جسکے بعد ٹریفک اسٹاف نے کاؤ نٹر چھوڑ ہڑتال کر دی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔(جاری ہے)
بورڈنگ کا عمل رکنے سے لاہور سے اوسلو ،کوپن ہیگن ، مانچسٹر،نئی دہلی سمیت اندرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں اور مسافر اور انکے عزیز و اقارب انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔
احتجاج کے دوران پی آئی اے کے ملازمین نے ڈائریکٹر ویجی لنس وسیم سیال کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے رہے ۔پی آئی اے کے سپر وائزر کاشف مجید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی آئی اے کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ وسیم سیال ڈیپوٹیشن پر پولیس سے آئے ہیں او رائیر پورٹ پر پولیس راج قائم کرنا چاہتے ہیں۔ہم ائیر لیگ کے نمائندہ ہیں اور اپنی قیادت سے مطالبہ ہے کہ ڈائریکٹر ویجی لینس کو عہدے سے ہٹایا جائے ۔۔پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ یونین ائیر لیگ کے عہدیداروں نے میڈیا کو بتایاکہ ڈائریکٹر ویجی لینس پی آئی اے وسیم سیال نے ائیر پورٹ پر ٹریفک اسٹاف کی مبینہ طور پر سرزنش کی تھی جس پر ٹریفک اسٹاف نے کاؤنٹر چھوڑہڑتال کی ۔بعد ازاں اعلیٰ سطح پر اس کا نوٹس لیا گیا اور انتظامیہ کی طرف کی طرف سے مطالبات تسلیم کئے جانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر کے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.