لولی لنگڑی دو نمبر جمہوریت کے ذریعے عوام کا استحصال ہو رہا ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
جعلی الیکشن کے حقائق قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ،تکبر کے بت پاش پاش ہونے والے ہیں ‘صاحبزادہ حامد رضا
بدھ 6 مئی 2015 20:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں نے قوم کو کچھ نہیں دیا ،لولی لنگڑی دو نمبر جمہوریت کے ذریعے عوام کا استحصال ہو رہا ہے،جعلی الیکشن کے حقائق قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ،تکبر کے بت پاش پاش ہونے والے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری صاحبزاد ہ معاذ المصطفیٰ کی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اسی فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ ملک کے اٹھانوے فیصد وسائل پر دو فیصد اشرافیہ قابض ہے۔حکمرانوں کی شاہ خرچیوں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔(جاری ہے)
الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ دھاندلی کے خلاف جدوجہد کرنے والی جماعتوں کی کامیابی ہے۔جعلی وزیر سے دو سال کی تنخواہ واپس لیکر قومی خزانے میں جمع ہو نی چاہیے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری حکمرانوں کی ملکی معیشت پر خود کش حملہ ثابت ہو گا۔پاکستانی سیاست سے زر اور شر کو نکالنے کیلئے قوم بیدار ہو جائے۔رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کے اغوا ء کے واقعے سے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا ہے۔ایان ، ذو الفقار مرزا اور عزیر بلوچ پورا سچ بول دیں تو معزز چور کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔بد زبانی اور بد عنوانی نے جمہوریت کو ناکام کر دیا ہے۔پاکستان میں جمہوریت میوزیکل چیئر کا کھیل بن چکی ہے۔الیکشن سے پہلے بلند و باگ دعوے کرنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو مزید اندھیروں میں ڈال دیا ہے۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے غربت اور بیروزگاری بڑھی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.