بھارت کی خفیہ ایجنسی را بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات سمیت مختلف ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث ہے ٗ سینیٹر طلحہ محمود
بھارت کو خطہ میں امن اور اپنی ڈیڑھ ارب عوام کی بہتری کیلئے مل کر بیٹھنا چاہیے ٗ میڈیا سے گفتگو
بدھ 6 مئی 2015 22:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات سمیت مختلف ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت کو خطہ میں امن اور اپنی ڈیڑھ ارب عوام کی بہتری کیلئے مل کر بیٹھنا چاہیے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے اس سے پورے ریجن کے امن کو نقصان ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ’’را‘‘ بلوچستان کے اندر امن و امان کی صورتحال خراب کر رہی ہے جبکہ فاٹا اور کراچی میں اسلحہ اور مالی امداد دی جا رہی ہے، طلحہ محمود نے کہا کہ دونوں ممالک کو تنازعہ کے حل کیلئے مل کر بیٹھنا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج یورپی ممالک آپس میں اکٹھے ہو چکے ہیں، بھارت کو اپنی ڈیڑھ ارب عوام اور خطہ میں امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔
طلحہ محمود نے کہا کہ ’’را‘‘ کی پاکستان میں ملوث کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتاہوں اس سے قبل بھی پاکستان خطہ میں امن کیلئے بہت کوششیں کر رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی ملک دشمن سرگرمیوں کو عالمی اداروں کے سامنے اٹھانا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.