تحریک انصاف نے ایک بار پھر اسلام آباد میں دھرنے کا عندیہ دیدیا
خیبر پختونخواہ کے مطالبات منگل تک پورے نہ ہوئے تو دھرنا دیں گے، صوبائی سیاسی جماعتیں شرکت کرینگی 13مئی کو اقتصادی راہداری بارے اجلاس میں شرکت کرکے اپنا موقف پیش کرینگے،آن لائن سے گفتگو
جمعہ 8 مئی 2015 18:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر سے دھرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخواہ کے حقوق کے مطالبات منگل تک پورے نہ ہوئے تو پی ٹی آئی سمیت تمام صوبائی سیاسی جماعتیں دھرنے میں شرکت کرینگی ۔ تیرہ مئی کو اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کرینگے اور اپنا بھرپور موقف پیش کرینگے ۔
جمعہ کے روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجارہا ہے اور ان کو حقوق فراہم نہیں کئے جارہے اس حوالے سے تمام صوبائی سیاسی جماعتیں حتی کے مسلم لیگ (ن) بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہے ابھی تک تو صوبائی سطح پر پرویز خٹک اور حکومت کے درمیان بات چیت چل رہی ہے اور اگر منگل تک پرویز خٹک کے صوبے کے حقوق کے حوالے سے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پھر تحریک انصاف اعلیٰ قیادت سمیت خیبر پختوخواہ حکومت کے حقوق کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دیگی اور اس میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت سمیت دیگر جماعتیں بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.