جے یو آئی سندھ کی دینی مدارس اور مساجد کو جہالت کی یونیورسٹیا ں کہنے کے بیان کی شدید مذمت

موصوف وزارت کے منصب پر رہنے کا استحقاق کھو بیٹھے ہیں، فی الفور عہدے سے برطرف کیا جائے ، مشترکہ بیان

ہفتہ 9 مئی 2015 22:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) جے یو آئی سندھ کی رہنماؤں نے کہا ہے کہ دینی مدارس اور مساجد کو جہالت کی یونیورسٹیا ں کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف وزارت کے منصب پر رہنے کا استحقاق کھو بیٹھے ہیں ایسے شخص کا وزارت کے منصب پر فائز رہنا انتہائی افسوسناک اور آئین پاکستان کے منافی ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر کو فی الفور ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے اور وہ پوری قوم سے اپنے اس بیان پر معافی مانگیں۔

متعلقہ عنوان :