ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس 11مئی کو ادارہ نور حق میں ہوگا

ہفتہ 9 مئی 2015 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) ملی یکجہتی کونسل سندھ کا ایک اہم اجلاس پیر 11مئی کو 11بجے دن ادارہ نورِحق میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل اکبر ثاقب ،اسد اﷲ بھٹو ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،محمد حسین محنتی،علامہ راشد محمود سومرو،حافظ نعیم الرحمن ،قاضی احمد نورانی اور دیگر رہنماء شریک ہوں گے ۔اجلاس میں قومی وملکی مسائل ،ملی یکجہتی کے تنظیمی معاملات سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :