کسان بورڈ لاہور کے زیر اہتمام حکومتی کسان کش پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 10 مئی 2015 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء ) کسان بورڈ لاہور کا حکومتی کسان کش پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ، مظاہرین نے ”کسان راج سب بحرانوں کا علاج“ کے نعرے بھی لگائے کسان بورڈ لاہور کے صدر میاں رشید منہالہ، جنرل سیکرٹری سردار عرفان اللہ پڈھانہ اور دیگر عہدیداران نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی گندم خریداری پالیسی سرا سر ناکام ہو چکی ہے حکومت نے کئی مقامات پر ابھی تک خریداری شروع ہی نہیں کی جسکی وجہ سے کسان اپنی گندم ایک ہزار روپے سے گیارہ سو روپے تک بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے بار دانہ کی تقسیم میں بھی اصل حق داروں کو دینے کی بجائے اپنے چہتوں اور حکمران پارٹی کے با اثر افراد کو دیا جا رہا ہے موجودہ تاجر حکومت کے عزائم کسان دوستی کی بجائے کسان دشمنی پر مبنی ہیں حکومت اپنے چہیتے سٹاکسٹوں اور فلور مل مالکان کو نوازنے کے لیے جان بوجھ کر کسانوں کی حوصلہ شکنی کررہی ہے تاکہ مجبور کسان اپنی گندم اُونے پونے بازارمیں فروخت کر دے تو اس کے بعد اپنے چہیتے سٹاکسٹوں او ر فلور مل مالکان کے ذریعے گندم خرید کر انہیں اربوں روپے کا فائدہ پہنچا سکے انہوں نے کہا کہ گندم پالیسی کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے بھی گندم کے کاشتکاروں کو نقصان پہنچا اگر حکومت نے انکے مطالبات نہ مانے اور آئندہ کپاس ،چاول ، آ لو سمیت تمام اجناس کی سپورٹ پرائس کااور پالیسی کا بر وقت اعلان نہ کیاتو چار اکتوبر کو کسان بورڈ کا اسلام اآبادکی طرف ہونے والا لانگ مارچ وقت سے پہلے شروع کر دیا جائے گا اور اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :