دبنگ خان کے بعد عامر خان بھی سزا سے بچ گئے
فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 23:55
احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء)ابھی دبنگ خان کی سزا اورمعطلی کی خبرکی بازگشت تھمی نہیں تھی کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پر بھی قائم کئے گئے ایک پرانے مقدمے کا فیصلہ آگیا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق2008 میں بالی ووڈ اسٹارعامر خان ،ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اورفلم ڈائریکٹراشوتوش گواریکرسمیت 5 افراد کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں الزام عائد کیاگیا کہ فلم ’’لگان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران چنکاراہرن کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔
گجرات ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران دلائل سننےکے بعد فیصلے میں کہاکہ چنکارا ہرن کو گولی مار کرہلاک کرنے کے شواہد نہیں ملے جب کہ فلم کے مناظر کی بنیاد پر مقدمہ قائم نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ 2008 میں مقامی عدالت نے چنکارا کیس میں بالی ووڈ اسٹارعامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جسے گجرات ہائی کورٹ نے معطل کردیاتھا۔ 2008 میں مقامی عدالت نے عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جسے گجرات ہائی کورٹ نے معطل کردیا تھامزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.