باپ کی بچوں کیلئے تڑپ، سابقہ بیوی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر بچوں کی واپسی کا مطالبہ

پولیس نے خاتون کو بازیاب کرا کر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

پیر 11 مئی 2015 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) باپ کی بچوں کیلئے تڑپ، سابقہ بیوی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر بچوں کی واپسی کا مطالبہ، پولیس نے خاتون کو بازیاب کرا کر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، کوہسار کے علاقے چڑیا گھر سے موٹرسائیکل چوری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بچوں کی واپسی کیلئے باپ نے اسلحہ کی نوک پر سابقہ بیوی پھول بی بی سے چار بچوں کی واپسی کیلئے یرغمال بنالیا، ملزم افتخار احمد نے اپنی سابقہ بیوی کو یرغمال بنالیا تھا جس پر تھانہ کورال نے بروقت کارروائی کرتے وہئے ملزم افتخار احمد کو حراست میں لے کر خاتون کو بازیاب کرالیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

چڑیا گھر پیر کو آنے والے شخص ہارون حمید کا نامعلوم چور موٹرسائیکل ہنڈا نمبر RIK-1389لے گیا ۔ کوہسار پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔(اح+ش خ)

متعلقہ عنوان :