آنیوالا وقت بلوچستان کا ہے، یہ صوبہ پاکستان کا مستقبل ہے، یہاں کے لوگ ملک کے سب سے اچھے لوگ ہیں، کمانڈر سدرن کمانڈ

پیر 11 مئی 2015 21:58

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ آنیوالا وقت بلوچستان کا ہے، یہ صوبہ پاکستان کا مستقبل ہے۔یہاں کے لوگ ملک کے سب سے اچھے لوگ ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کوچلڈرنز اکیڈیمی کوئٹہ میں تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تقریب میں وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزراء، کے علاوہ اعلی سول و فوجی حکام نے بھی شرکت کی کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے اچھا صوبہ ہے اور انہیں اس سے اور اس کے لوگوں سے پیار ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج جو قربانیاں دی جارہی ہیں یہ مضبوط بلوچستان اور ایک مضبوط پاکستان کے لئے ہیں تقریب کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ جب وہ بچوں میں آتے ہیں تو ان کا حوصلہ بڑھ جاتاہے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک کا مستقبل ہیں جب تک آپ جیسے بچے اور اساتذہ ہوں گے تو پاکستان کو کچھ نہیں ہونیوالاان کایہ بھی کہنا تھا کہ انہیں بلوچستان اور اس کے لوگوں سے بہت محبت ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :