وزار ت داخلہ کا وفاق میں گندم گوداموں کے کنٹرول سے متعلق نیشنل فورڈ اینڈ سیکورٹی سے رابطہ کا امکان

پیر 11 مئی 2015 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) وزار ت داخلہ کی جانب سے رواں ہفتے وفاق میں موجود گندم گوداموں کے کنٹرول سے متعلق نیشنل فورڈ اینڈ سیکورٹی سے رابطہ کیے جانے کا امکان ہے اس بات کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ سے گندم کنٹرول باضابطہ مانگنے کے بعد کیا گیا ہے ۔ کے مطابق اس سے قبل وفاقی میں موجود گندم کے چالیس سے زائد گوداموں کا کنٹرول نیشنل فورڈ اینڈ سیکورٹی کے ماتحت پاکستان زراعت گودام (پاسکو) کے پاس ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی کی حدود میں قائم گندم گوداموں کا کنٹرول اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیاجائے ضلعی انتطامیہ نے وفاقی وزارت داخلہ سے مزید کہا تھا کہ چالیس گندم کے گوداموں کا انتظامی کنٹرول آئی سی ٹی کے شعبہ فوڈ کو دیا جائے تاہم اس عمل کے بعد اسلام آباد کی حدود میں قائم فلورملوں کو گندم کی فراہمی اور گندم کی خریداری بھی پاسکو سے ازخود کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ کنٹرول کی اجازت طلب کرنے کے بعد رواں ہفتے وفاق میں موجود گندم گوداموں کے کنٹرول سے متعلق نیشنل فورڈ اینڈ سیکورٹی سے رابطہ کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔۔