سعودی عرب میں خواتین کے جرائم میں کمی ریکارڈ

منگل 12 مئی 2015 16:08

سعودی عرب میں خواتین کے جرائم میں کمی ریکارڈ

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) سعودی عرب میں جرائم میں ملوث خواتین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہوئی ہے ، 2015 کی ابتدا سے تاحال 278 سعودی اور 83 غیر سعودی خواتین کے خلاف مجرمانہ حملوں کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے۔ جبکہ 2014 کے دوران عورتوں کے خلاف کل 564 مقدمات درج کیے گئے تھے۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ انصاف کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جرائم میں ملوث سعودی خواتین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2015 کی ابتدا سے تاحال 278 سعودی اور 83 غیر سعودی خواتین کے خلاف مجرمانہ حملوں کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے۔ جبکہ 2014 کے دوران عورتوں کے خلاف کل 564 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ اس سال ایک غیر سعودی اور تین سعودی عورتیں چاقو زنی کی واردات میں بھی ملوّث پائی گئیں۔

(جاری ہے)

تاہم عورتوں کے مقابلے میں مردوں کے جرائم کی شرح کہیں زیادہ ہے اور 2015 میں اب تک مرد ملزمان کے خلاف 9441 مقدمات کی سماعت شروع کی گئی۔

اس سال 10 سعودی اور 10 غیر سعودی عورتوں کے خلاف جائیدادیں ہتھیانے یا جعل سازی سے اپنے نام کرنے کے الزام پر مقدمات زیرِسماعت ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال 12 سعودی اور 22 غیر ملکی عورتیں ایسے مقدمات میں ملوث پائی گئی تھیں۔ رواں سال اب تک ایک غیر سعودی اور 16 سعودی خواتین کے خلاف کسی کی ذاتی املاک کو نقصان پہنچانے یا نذر آتش کرنے کے الزام میں مقدمات زیرِسماعت ہیں۔

گزشتہ سال 5 سعودی اور تین غیر سعودی خواتین کے خلاف اس نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ 26 سعودی اور 9 غیر سعودی خواتین پر بلیک میل کرنے یا ڈرانے دھمکانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ سال اس نوعیت کے مقدمات 44 سعودی اور 16 غیر ملکی عورتوں کے خلاف درج کیے گئے تھے۔ سعودی وزارتِ انصاف کے مطابق اس سال اب تک توہین مذہب یا توہین رسالت کے الزام میں 212 سعودی اور 30 غیر سعودی خواتین کے خلاف مقدمات زیرسماعت ہیں، جبکہ پچھلے سال 262 سعودی اور 43 غیر سعودی خواتین کے خلاف توہین مذہب کے الزامات میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

آتشیں اسلحہ کے استعمال سے متعلق خواتین کے خلاف مقدمات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور اس سال اب تک صرف ایک عورت کے خلاف آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال 4 سعودی اور ایک غیر سعودی عورت کو اسلحہ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :