سانحہ کراچی میں پاکستان کی ترقی کی مخالف قوتیں ملوث ہیں ‘ احسن اقبال
جمعرات 14 مئی 2015 13:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سانحہ کراچی میں پاکستان کی ترقی کی مخالف قوتیں ملوث ہیں‘ دہشتگردانہ واقعات قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے‘ ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنا ئیں گے‘ ملکی مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ملک معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہے‘ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی کو سراہا جارہا تھا۔(جاری ہے)
واقعہ میں پاکستان کی ترقی کی مخالف قوتیں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ایک سوچ کا نام ہے‘ حکومت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں تمام سیاسی قائدین نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ چین کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری قدرت کا ہمارے لئے تحفہ ہے۔ قومی اہمیت کے اس منصوبے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے ‘ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.