بھارتی پولیس نے آئی پی ایل چیئر لیڈرز کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا ، صحافیوں کے کمروں کی بھی تلاشی
جمعہ 15 مئی 2015 17:31
رائے پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) بھارتی پولیس نے آئی پی ایل چیئر لیڈرز کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا ، صحافیوں کے کمروں کی بھی تلاشی لی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سرائے پور میں گزشتہ دنوں دہلی ڈیر ڈیولز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ ہوا۔ اس مقابلے کے لئے یہاں آنے والی چنئی ٹیم کی چیئر لیڈرز کے ساتھ مقامی پولیس نے انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا۔
خواتین سمیت تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار تین گاڑیوں پر سوار ہو کر مقامی ہوٹل پہنچے جہاں یہ چیئر لیڈرز مقیم تھیں۔(جاری ہے)
پولیس نے فوراً ہی ان لڑکیوں کے کمروں کے دروازے زور زور سے کھٹکھٹانے شروع کر دیئے۔ اس سے ان کے دل ویسے ہی خوف سے دہل گئے۔ دروازہ کھلتے ہی یہ پولیس اہلکار جنگلیوں کی طرح کمروں میں داخل ہوئے اور لڑکیوں پر الٹے سیدھے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔
بعض لڑکیوں نے موبائل فونز پر اس مینجمنٹ کمپنی سے رابطہ کیا جس نے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔ ان لڑکیوں میں سے اکثر کا تعلق انگلینڈ اور آسٹریلیا سے ہے۔ پولیس اہلکاروں نے ہوٹل کے دیگر مہمانوں اور وہاں مقیم سپورٹس صحافیوں کو بھی نہیں بخشا بلکہ ان کے کمروں کی بھی تلاشی لیتے رہے کہ کہیں وہاں پر تو کوئی چیئر لیڈر موجود نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.