این اے 125 کے بعد این اے 122 کی وکٹ بھی گرنے والی ہے : سربراہ تحریک انصاف عمران خان
محمد علی جمعہ 15 مئی 2015 21:33
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ملتان میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گرمی کے باوجود عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہیں۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 1970 سے دو جماعتیں مسلسل آپس میں باریاں لے رہی ہیں۔
قوم پیچھے اور باریاں لینے والے آگے جارہے ہیں، باریاں لینے والے اپنی اولادوں کیلئے پیسہ بنا رہے ہیں۔ اس وقت مقابلہ دو نظریات اور دو سوچوں کا ہے۔ قومیں موٹروے اور میٹرو بنانے سے نہیں بلکہ عوام کی فلاح پر پیسہ خرچ کرنے سے بنتی ہیں۔ ملتان میں بہترین سڑک موجود تھی جسے اب توڑ کر 60 ارب کی میٹرو بنائی جارہی ہے۔(جاری ہے)
ملتان کے لوگوں کو میٹرو کی نہیں بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات کی ضرورت ہے۔
یہ پیسہ میٹرو بنانے کی بجائے کسانوں کو دیا جانا چاہیئے تھا۔ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں انسانوں کی قدر ہو۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے گھر 2 ماہ تک لوگ دھرنا دیتے رہے اور میں نے انہیں انصاف فراہم کیا لیکن رائیونڈ محل اور بلاول ہاوَس کے پاس کوئی عام انسان جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ کراچی کے حالات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی پولیس کو سیاسی کردیا گیا اسی لیے کراچی کا امن تباہ ہوا۔ کراچی میں امن قائم کرنا رینجرز نہیں بلکہ پولیس کا کام ہے اور کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کیے بنا امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔کراچی کی طرح پنجاب پولیس کو بھی سیاسی مداخلت سے آلودہ کردیا گیا ہے تاہم مجھے فخر ہے کی خیبر پختونخواہ میں پولیس کو غیر سیاسی کر کے پورے ملک کیلئے مثالی پولیس بنا دیا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنا نہ دیتے تو جوڈیشل کمیشن نہ بنتا۔ جوڈیشل کمیشن میں عجیب و غریب چیزیں سامنے آرہی ہیں۔ این اے 125 کے بعد این اے 122 کی وکٹ بھی گرنے والی ہے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس واقع کی تحقیقات کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.