زمبابوے نے طے شدہ شیڈول کے تحت دورہ پاکستان کی یقین دہانی کروا دی ‘ زمبابوے کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں،ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی ،تمام میچز شیڈول کے مطابق ہونگے، حکومت نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے ،اس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا‘چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 15 مئی 2015 22:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) شہریار خان نے کہاہے کہ زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو طے شدہ شیڈول کے تحت دورہ پاکستان کی یقین دہانی کروا دی جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ زمبابوین بورڈ کے صدر نے فون کر کے دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق کرنے کا کہا ہے جبکہ اس حوالے سے مہمان بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کا کہا ہے جس پر انہوں نے حامی بھرلی ہے، زمبابوین ٹیم 19مئی (منگل )کو پاکستان پہنچے گی اور تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
وہ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھ ۔انہوں نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خوشخبری سنا تے ہوئے کہا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔(جاری ہے)
رات ساڑھے گیارہ بجے زمبابوے بورڈ کے صدر نے کہا کہ ٹیم پاکستان آرہی ہے۔ آج بھی زمبابوے بورڈ کے صدر ولسن مناسے نے دورہ کنفرم کیا ہے۔ پی سی بی نے ان سے تحریری جواب مانگاجس پر انہوں نے اس کی حامی بھر لی ہے ۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم طے شدہ پروگرام کے مطابق 19اپریل (منگل )زمبابوے کی ٹیم 19مئی (منگل )کو پاکستان آرہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 22سے 31مئی تک 2ٹی ٹونٹی اور 3ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔2ٹی ٹونٹی میچز 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز 26، 29اور 31مئی کو کھیلی جائے گی اور تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے چیف سیکریٹری سے بات ہوئی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے بھی مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے جس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے جبکہ شاہد آفریدی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اونچی ہستی ہیں اس لئے انہیں شان و شوکت سے رخصت کیا جائے گا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجا نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ وہ اب پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں ۔ زمبابوے ٹیم کو 19مئی کو پاکستان پہنچنا ہے لیکن کرکٹ زمبابوے کی طرف سے کبھی ہاں کبھی نا نے پی سی بی کیلئے بھی مشکلات پیدا کردیں۔شیڈول کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 19مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔دورے کے پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 26، 29اور 31مئی کو ون ڈے انٹرنیشنل ہوں گے۔یہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔زمبابوے کی ٹیم یکم جون کو وطن روانہ ہو جائے گی۔واضح رہے کہ بدھ کو کراچی میں اسماعیلی برادی کی بس میں حملے میں 46افراد کی ہلاکت کے بعد زمبابوے کی جانب سے دوبارہ سکیورٹی کا جائزہ لینے کے اعلان کے بعد یہ دورہ ملتوی ہونے کا خدشہ تھا۔گزشتہ روز زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ایک بیان کے ذریعے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم 15منٹ بعد ہی بیان واپس لے لیا گیا اور کہا گیا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جمعہ کو کیا جائے گا۔2009ء میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پہلی مرتبہ کوئی عالمی ٹیم پاکستان کا رخ کر رہی ہے۔گزشتہ مہینے سیریز کا شیڈول طے کرنے کے دوران پی سی بی نے زمبابوے کو لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی میں کھیلنے پر رضامند کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم مہمان ٹیم کے ارکان نے زیادہ سفر پر اپنے تحفظات ظاہر کیے تھے۔مئی کے آغاز میں زمبابوے کرکٹ یونین کے مینیجنگ ڈائریکٹر الیسٹر کیمبل کی سربراہی میں پانچ رکنی سیکورٹی وفد نے لاہور کا دورہ کیا تھا، جس دوران انہیں سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.