نریندر مودی سے ملاقات میں سیاہ چشمہ پہننے پر بھارتی افسرکو نوٹس،عوام کاشدیدغم وغصہ کااظہار
ہفتہ 16 مئی 2015 11:39
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء )بھارت میں ایک سرکاری افسر کو وزیراعظم مودی سے ملاقات کے دوران دھوپ کا سیاہ چشمہ پہننے پر نوٹس دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
9 مئی کو مودی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر پہنچے تو ہیلی پیڈ پر استقبال کرنے والوں میں ضلع کے کلکٹر امت کٹاریا بھی شامل تھے، وزیراعظم سے مصافحہ کرتے وقت امت نے سیاہ شیشوں والی عینک پہن رکھی تھی اس واقعے کے بعد اب جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے خصوصی سیکریٹری ڈی ڈی سنگھ نے کلکٹر امت کٹاریا کو نوٹس جاری کیے ہیں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے استقبال کے دوران پہنا گیا لباس رسمی نہیں تھا جبکہ ساتھ ہی دھوپ کا چشمہ پہن کر استقبال کیا گیا جو ضابط اخلاق کے برعکس ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس نوٹس کے خلاف کافی غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک اور ریاست کے وزیر بھی سرکاری ملازم ہیں اور ان کے لیے اس طرح کا کوئی ڈریس کوڈ کیوں نہیں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.