پاک زمبابوے سیریز کی افتتاحی تقریب 22مئی کو ہو گی
اتوار 17 مئی 2015 11:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) پاکستان میں 6سال کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے 5دن بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میدان سجے گا ، پاک زمبابوے سیریز کی افتتاحی تقریب 22مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر ، عاطف اسلم ، شہزاد رائے اور عینی خالد سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔
اس حوالے سے گلوکاروں نے بھی تصدیق کر دی ہے ۔(جاری ہے)
سیریز کے دوران بھی شائقین کو پرجوش رکھنے کے لئے میوزیکل پروگرام منعقد ہوں گے اور میچ میں وقفے کے دوران علاقائی فنکار پرفارم کریں گے ۔ اس کے علاوہ سیریز کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں ہی گرینڈ میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ شیڈول کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم 19مئی کو لاہور پہنچے گی ۔ دورے کے پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 26، 29اور 31مئی کو ون ڈے انٹرنیشنل ہوں گے۔یہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔زمبابوے کی ٹیم یکم جون کو وطن روانہ ہو جائے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.