میری لینڈکے19 سالہ میئر نے اپنا عہدہ سنبھال لیا

اتوار 17 مئی 2015 20:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2015ء) امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے’انڈین ہیڈ‘ میں 19 برس کے میئر، برینڈن پالن نے اپنا عہدہ سنبھا لیا ا۔ انڈین ہیڈ کا قصبہ 4000مکینوں پر مشتمل ہے۔عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کے لیے وہ اپنی عمر کے ایک ساتھی کے ہمراہ سائیکل پر آئے۔ میئر اور اْن کا دوست، دونوں ہی بے روزگار ہیں۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے نو منتخب میئر نے کہا کہ وہ کاروبار کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

برینڈن پالن نے اس امید کا اظہار کیا کہ کاروبار کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے پیمانے پر اسٹور کھولے جائیں گے۔پالن نے 69 سالہ سابق میئر کی جگہ لی ہے۔ انڈین ہیڈ دو دریاوٴں کے درمیان 2.5 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا علاقہ ہے۔پالن نے کہا کہ وہ ایک پروگرام شروع کرنے والے ہیں جس کے تحت عمارتوں کو خالی رکھنے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ میئر کی والدہ، وینڈی پالن کہتی ہیں کہ اْن کے بیٹے کو شہر کی سیاست سے اْس وقت سے دلچسپی ہے جب وہ ابھی 10 سال کا تھا۔ میئرپالن کی سالانہ تنخواہ صرف 6000 ڈالر ہوگی۔