چین میں جدید سیاہی تیار، ملٹی کلر پرنٹنگ میں واٹر مارک کیلئے استعمال ہو گی

اتوار 17 مئی 2015 20:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2015ء) دو چینی سائنسدانوں نے چن فنگ کے اور ژی سن ہونیو نے سمارٹ انک تیار کی ہے جو ملٹی کلر پرنٹنگ میں واٹر مارک کیلئے استعمال ہو گی اور اسے صرف یووی روشنی کے نیچے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سنہوا کی رپورٹ کے مطابق محققین نے کہا کہ واٹر مارک کو ایک مخصوص فارمولہ سے اخذ کیا گیا ہے اور اس کو واپس ریورس کرنا تقریباً ناممکن ہے اور اس کی مصنوعات کو نقل بھی نہیں کیا جا سکتا۔ سیاہی کو عام آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا لیکن جب اسے الٹرا وائلٹ لائٹ کے نیچے رکھا جائے گا تو سیاہی چمک اٹھے گی۔

متعلقہ عنوان :