سپر 8 ٹی ٹوئنٹی ، فائنل میں سیالکوٹ سٹالینز اور لاہور لائنز مد مقابل ہوں گی
پیر 18 مئی 2015 13:28
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) سپر 8 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں لاہور لائنز کی ٹیم نے راولپنڈی ریمز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فائنل آج سیالکوٹ اسٹالینز اور لاہور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج رات سات بجے شروع ہو گا۔ لاہور لائنز کی قیادت کامران اکمل کر رہے ہیں جبکہ سیالکوٹ سٹالینز کے کپتان شعیب ملک ہیں۔
ایونٹ کی فاتح ٹیم بھارت میں ہونے والی چیمپئنز لیگ میں شرکت کرے گی۔ گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں سیالکوٹ سٹالینز نے کراچی ڈولفنز کو 65 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سیالکوٹ سٹالینز نے 167 رنز بنائے۔ جواب میں کراچی ڈولفنز کی پوری ٹیم سترہویں اوور میں 102 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔(جاری ہے)
سیالکوٹ کے نعمان انور 80 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن لاہور لائنز نے راولپنڈی ریمز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈی ریمز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 100 رنز ہی بنا سکی۔ طیب ریاض 22 کے ساتھ نمایاں رہے۔ اعزاز چیمہ اور مصطفی اقبال نے 2 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور لائنز نے ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں پر پورا کر لیا۔ احمد شہزاد نے 58 اور ناصر جمشید نے 26 رنز بنائے۔ راولپنڈی ریمز کے حماد اعظم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ احمد شہزاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.