بولان میڈیکل کالج میں نئے سیشن کی کلاسز میں تاخیر کیخلاف مظاہر ہ

پیر 18 مئی 2015 16:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء)بولان میڈیکل کالج میں نئے سیشن کی کلاسز میں تاخیر کیخلاف صادق اورقادر کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کیا گیا مظاہرین سے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ گزشتہ برس دسمبر میں انٹری ٹیسٹ ہونے کے باوجود تاحال کلاسز شروع نہیں کی جاسکیں جس کی وجہ سے طلبہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے مقررین نے کہاکہ کلاسز کا تاحال شروع نہ ہونا پرنسپل بی ایم سی کی نااہلی ہے اورپراسپیکٹس میں تبدیلی کی گئی ہے اورعدالت میں بی ایم سی کے نمائندوں کی عدم موجودگی سے مسئلہ بڑھ رہا ہے انہو ں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر کلاسز شروع کرکے طلبہ کو تعلیم دی جائے تاکہ ان کا وقت ضائع ہونے سے بچ سکے مظاہرین اپنے مطالبا ت کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طورپر منتشر ہوگئے ۔